گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی حیات آباد خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی حیات آباد خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پشاور(حیات آباد) میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے میں میجر جمال شیران کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور دہشت گردی جیسی گھناؤنی اور بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر اپنے انجام کو ضرور پہنچے گے۔ گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلے دے۔ انہوں نے اس واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -