مضبوط ، خوشحال پاکستان کیلئے امن ضروری
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے امن ضروری ہے جو سیاست میں بھی ہو اور ملک میں بھی اور یہ بات سچ ہے کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے محاذ آرائی کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات مین جو کچھ ہوا اور جس طرح سے ہمارے نتائج روکے گئے اور آج انتخابات کو تیسرا روز ہے مگر ابھی تک سرکاری نتائج جاری نہیں کئے گئے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ دھرنوں کی سیاست کو کس نے جنم دیا تو اس میں عمران خان کا ہی نام آئے گا ہم کوشش کریں گے کہ حکومت اچھاکام کرے گی تو تعریف کریں گے اگر غلط کرے گی تو اس پر تنقید بھی کریں گے۔
شیریں رحمان