حلقے کے عوام کیلئے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں‘ محمد عمران قریشی
جہانیاں(نمائندہ پاکستان)حلقہ پی پی 256سے مسلم لیگ (ن)کے ممبرصوبائی اسمبلی میاں محمدعمران قریشی نے نمائندہ (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
پاکستان منورحسین بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے حلقے کے عوام کیلئے میرے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ میں اپنے حلقے کے غریب عوام کی بھرپور خدمت اورانکے مسائل کو حل کرانے میں ہی دلی سکون محسوس کرتاہوں اپنے حلقے میں چارسالوں میں بے شمار ترقیاتی منصوبے جن میں نالیاں‘ سولنگ ‘ ٹف ٹائل ‘ تعمیرات پلی‘ بجلی اور گیس کے منصوبے شامل ہیں تکمیل کراچکاہوں اورحالیہ بجٹ 2017-18ء میں بھی اپنے حلقے کے ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں کروڑوں روپے کی گرانٹ منظورکرالی ہے جس سے یونین کونسل نوہن والی‘ غضنفر گڑھ‘ گیرے واہن‘ حسن پورترنڈ‘ میونسپل کمیٹی خانگڑھ‘عمرپورجنوبی‘مونڈکا‘ جگت پور‘ ٹھٹھہ قریشی اوردین پوروغیرہ میں بے شمار ترقیاتی منصوبے تکمیل پذیر ہونگے ۔ انشاء اللہ الیکشن 2018ء اپنی بھرپورعوامی خدمت اوراپنی کارکردگی کی بنیاد پرجیتیں گے۔