اداکار کمال رشید ’مودی‘ کے وزیراعظم بننے پر بھارت چھوڑ گئے

اداکار کمال رشید ’مودی‘ کے وزیراعظم بننے پر بھارت چھوڑ گئے

بی جے پی کی اکثریت حاصل کرنے پر وعدے کے مطابق ملک چھوڑکر دبئی منتقل

 اداکار کمال رشید ’مودی‘ کے وزیراعظم بننے پر بھارت چھوڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار کمال رشید خان نے انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی ) کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے پر احتجاجاًملک چھوڑ کر دبئی منتقل ہوگئے ہیں، نئی پناہ گاہ جاتے ہوئے شعیب اختر ’ہمسفر‘ بنے ،اداکار نے وعدہ کیاتھاکہ مودی کے وزیراعظم بننے پر بھارت چھوڑدیں گے ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارکمال رشید خان نے لوک سبھا کے انتخابات سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر نریندر مودی آئندہ وزیراعظم منتخب ہوئے تووہ ملک چھوڑ دیں گے اور انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کمال رشید نے اپنا وعدہ پوراکردیا۔کمال رشید نے دبئی جاتے ہوئے پاکستانی سابق کرکٹرشعیب اخترکے ساتھ ہوائی سفرکیا، دونوں کی نشستیں بھی ساتھ ساتھ تھیں۔

مزید :

تفریح -