بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونیوالے دولہا نک جونس کو انتہائی سنگین بیماری لاحق ہونے کا انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونیوالے دولہا نک جونس کو انتہائی سنگین ...
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونیوالے دولہا نک جونس کو انتہائی سنگین بیماری لاحق ہونے کا انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونس 13 سال سے شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکن گلوکار نک جونس اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم پریانکا کے ہونے والے شوہر نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 13 سال قبل انہیں ٹائپ ون شوگر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس وقت بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

نک جونس نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا بائیں جانب والی تصویر میری بیماری تشخیص ہونے کے چند ہفتوں بعد لی گئی تھی۔اپنی بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے نک جونز نے کہا شوگر لیول بڑھ جانے اور وزن میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہے۔نک جونس ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ ورزش کرتے ہیں، صحت بخش غذا کھاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کرتے ہیں، بیمار ہونے کے باوجود انہیں اپنی زندگی پر پورا کنٹرول ہے۔

View this post on Instagram

13 years ago today I was diagnosed with type 1 diabetes. The picture on the left is me a few weeks after my diagnosis. Barely 100 pounds after having lost so much weight from my blood sugar being so high before going to the doctor where I would find out I was diabetic. On the right is me now. Happy and healthy. Prioritizing my physical health, working out and eating healthy and keeping my blood sugar in check. I have full control of my day to day life with this disease, and I’m so grateful to my family and loved ones who have helped me every step of the way. Never let anything hold you back from living your best life. Thank you to all my fans for your kind words and support. Means more than you know. Love you all. #grateful #diabetes #livebeyond #fbf

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas) on

انہوں نے کہا کوئی بھی آپ کو ایک خوبصورت اور بہتر زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فیملی اور خود سے محبت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔

مزید :

تفریح -