مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا نوازشریف واپس آئینگے،شاہدآفریدی

  مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا نوازشریف واپس آئینگے،شاہدآفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا،وہ علاج کرانے کے بعد پاکستان آجائیں گے۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کرانے کیلئے باہر جارہے ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ شاہد آفریدی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف جا رہے ہیں تو جانے دیں، وہ علاج کروا کرپاکستان واپس آجائیں گے کیونکہ مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا۔کیا نواز شریف پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں؟ صحافی کے اس سوال پر سابق کپتان نے کہا مجھے نہیں پتا کہ وہ کتنے مخلص ہیں لیکن یہ پتا ہے کہ میں بہت مخلص ہوں۔
شاہد آفریدی

مزید :

صفحہ اول -