کہاں غلطی ہوئی ؟ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے شکست کی وجہ بیان کر دی 

کہاں غلطی ہوئی ؟ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے شکست کی وجہ بیان کر دی 
کہاں غلطی ہوئی ؟ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے شکست کی وجہ بیان کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جس میں سب سے اہم کردار نعمان علی اور ساجد خان کا رہا جنہوں نے 20 وکٹیں حاصل کیں جس کا اعتراف انگلش کپتان بین سٹوکس نے بھی کیا اور شکست کی وجہ بیان کی ۔

تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین ڈکٹ کی پہلی اننگز میں سنچری نے ہمیں راستہ دکھایا۔ ان مشکل حالات میں آپ کو اسپن کا مقابلہ کرنے کا طریقہ نکالنا ہوتا ہے۔ میں ماضی کی باتوں میں نہیں جیتا... کوئی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا، لیکن ان حالات میں وکٹ کے پیچھے اکثر مواقع نہیں ملتے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسپنرز کے بارے میں بہت بات کی جاتی ہے، لیکن کارس اور پوٹس نے مسلسل گیند بازی کرتے ہوئے اسپنرز کو بریک دلانے کے دوران میدان میں زبردست ماحول پیدا کیا۔ اس میچ کے لیے فٹ ہونے کے لیے سخت محنت کی، لیکن اس گرمی میں فیلڈ میں کھڑے ہونے کے لیے کوئی بھی تیاری کافی نہیں ہوتی۔ یہ اب تک ایک شاندار سیریز رہی ہے، اور اچھا ہے کہ یہ آخری میچ تک جا رہی ہے۔

مزید :

کھیل -