وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے  کر دیئے گئے اور ان تبادلوں کے  نوٹیفیکیشنز  بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اور پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ 21 کی افسر سعدیہ ثروت جاوید کو ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن ،پنجاب حکومت سے تبدیل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ڈاکٹر ناصر اقبال ملک ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کر دیاگیا ہے  ۔

"جنگ " کے مطابق  وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل کفایت زمان کا استعفٰی منظور کر لیا ، نوٹیفیکیشن کے مطابق کفایت زمان کا استعفٰی 31 اگست 2024 سے مؤثر ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن شہناز اختر اور سیکشن افسر نیشنل سیکیورٹی ڈویژن حفضہ بتول کی خدمات وزارتِ اطلاعات کو واپس کی گئی ہیں جبکہ تقرر کے منتظر ناصر مسرور سیکشن افسر، ملٹری فنانس وِنگ، خزانہ ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں اور سیکشن افسر ارسلان آصف کا تخفیف غربت ڈویژن سے دفاع ڈویژن، سیکشن افسر محمد جہانگیر کا دفاع ڈویژن سے تخفیفِ غُربت ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔

 ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر، کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن نیئرِ اعظم کو ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ، گریڈ 19 کے اختر سعید کے ڈیپوٹیشن میں 17 مارچ 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔