ریاست مخالف 265 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے، بلوچستان کا مستقبل مختلف ہوگا:وزیر اعلیٰ جام کمال

ریاست مخالف 265 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے، بلوچستان کا مستقبل مختلف ہوگا:وزیر ...
ریاست مخالف 265 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے، بلوچستان کا مستقبل مختلف ہوگا:وزیر اعلیٰ جام کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں جاری قومی سیاسی مفاہمت کے پیشِ نظر بلوچستان میں پاکستان ریاست مخالف 2 سو 65 فراریوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
نجی ٹی وی چینل’’سماءنیوز‘‘ کے مطابق انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق بلوچستان میں موجود مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، وہ صوبے میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں سمیت سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر حملوں میں ملوث تھے،ان تمام فراریوں کا تعلق کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خضدار، ہرنائی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے ہے،بلوچستان میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ، کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ اور دیگر سول و عسکری حکام شریک تھے۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے کہ ان عسکریت پسندوں نے تشدد کا راستہ ترک کردیا، ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں اور اب ماضی کی غلطیوں پر قابو پانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل مختلف ہوگا،امن کے دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں نے حکومتی نظام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے  کہاکہ موجودہ سیاستدانوں کے لیے مستقبل چیلنجنگ ہے کیونکہ لوگ اپنے حقوق سے آگاہ ہیں اور مختلف فورمز پر اپنی پسماندگی اور محرومیت سے متعلق سوال اٹھاتے ہیں،بلوچستان کا عام آدمی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے مسائل حل کرکے انہیں بااختیار بنائیں۔