پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)21ستمبر کے جلسے کے حوالے سے پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتارکر لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کئے جانے کاامکان ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی پولیس کا چھاپہ مارا،عالیہ حمزہ نے کہاکہ 16ماہ قید کاٹنے کے بعد بھی رات گئے پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا،پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی،میں نے پہلے بھی کہا تھا رات کو گھروں پر چھاپے مت ماریں۔