ضمنی الیکشن، پنجاب حکومت نےفوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

 ضمنی الیکشن، پنجاب حکومت نےفوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے بڑا فیصلہ ...
 ضمنی الیکشن، پنجاب حکومت نےفوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک ) ضمنی انتخابات کے سلسلے میں  پنجاب کے  کن اضلاع میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے گی ؟ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے صوبے کے 8اضلاع میں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے فوج اور رینجرز کے 4550افسر اور جوانوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ریکوزیشن وفاقی وزارت داخلہ کے سول آرمڈ فورسز ونگ کو بھجوا دی۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق لاہور میں ضمنی الیکشن کے دوران لاہور میں 21اور 22اپریل کو فوج اور رینجرز کی 2 ، 2 کمپنیاں ، شیخوپورہ میں 20 سے 22اپریل تک فوج اور رینجرز کی 2 کمپنیاں، گجرات میں 20 سے 23اپریل تک فوج اور رینجرز کی تین تین کمپنیاں ، نارووال میں بھی 20 سے 23اپریل تک فوج اور رینجرز کی تین تین کمپنیاں، وزیر آباد میں 19سے 23اپریل تک فوج کی 2 اور رینجرز کی1 کمپنی، بھکر میں 20سے 22اپریل تک فوج کی ایک اور رینجرز کی 2 کمپنیاں جبکہ ڈی جی خان میں 19اپریل کو فوج کی2 اور رینجرز کی 4 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔