وزیر اعظم کو پاناما لیکس معاملے میں فرار نہیں ہونے دیں گے، اعتزاز احسن

وزیر اعظم کو پاناما لیکس معاملے میں فرار نہیں ہونے دیں گے، اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آر کا مسئلہ اس لئے پڑا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دامن صاف نہیں ہے،اب الیکشن کمیشن نے پاناما لیکس پر نوٹس جار ی کر دئیے ہیں ،وہاں جواب دینا ہی پڑے گا ۔وزیر اعظم کو پاناما لیکس معاملے میں فرار نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے ٹی اوآرہی بن سکتے ہیں جو حکومت چاہے اور حکومت کی اکثریت کی وجہ سے اپوزیشن صرف دباؤ ڈال سکتی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نواز شریف خفیہ طور پر پیسہ باہرلے کرگئے اور وزیر اعظم پانامالیکس سے فرار نہیں ہونے دیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پانامالیکس کے معاملے پر نوٹس جاری کردیئے ہیں اور اب وہاں جواب دینا پڑے۔

مزید :

صفحہ آخر -