پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئےسستی بجلی دی ، یہ ایک عجیب سی اسکیم ہے،سعید غنی

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئےسستی بجلی دی ، یہ ایک عجیب سی اسکیم ہے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بجلی سستی کرنا صوبائی حکومت کا کام نہیں۔

سعید غنی نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے شہریوں کو دو ماہ کے لیے سستی بجلی دی ہے، یہ ایک عجیب سی اسکیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو طویل مدتی سہولت نہیں دی، دو ماہ سے کیا ہوگا؟ بجلی کو مستقل سستا کرنا چاہیے، اربوں روپے اشتہارات پر بھی خرچ ہو رہے ہیں، 45 ارب کی رقم سے بے پناہ ترقیاتی کام ہوسکتے ہیں۔

پنجاب کی طرح سندھ میں بھی بجلی سستی کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اندھی تقلید کسی کو بھی نہیں کرنی چاہیے، بجلی مہنگی اور سستی کرنا صوبائی حکومت کا کام نہیں ہے۔