مغل پورہ اور ڈیفنس میں 11لاکھ مالیت کی ڈکیتیاں، 2گاڑیاں، 5موٹر سائیکلیں چوری

مغل پورہ اور ڈیفنس میں 11لاکھ مالیت کی ڈکیتیاں، 2گاڑیاں، 5موٹر سائیکلیں چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ میں فہد کے گھر سے6لاکھ نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس سی میں ارشد کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ نقدی، زیورات اور موبائل فونز، غازی آباد میں نصیر کے گھر سے4لاکھ نقدی، موبائل فون اور زیورات، گلشن راوی میں شہباز کے گھر سے3لاکھ نقدی، موبائل فون اور زیورات،گوالمنڈی میں افضل کی دکان سے3لاکھ نقدی اور دیگر سامان،ہنجروال میں کاشف کی دکان سے3لاکھ نقدی اور دیگر سامان، ساندہ میں ایوب کی فیملی سے 2لاکھ نقدی، موبائل فون اور زیورات، ریس کورس میں حمزہ کی فیملی سے ایک لاکھ نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، گجرپورہ میں نعمان کی فیملی سے ایک لاکھ اور زیورات، شادباغ میں زبیر سے70ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں الطاف سے50ہزار،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ ڈیفنس اور نصیر آباد سے گاڑیاں،لوئر مال، ملت پارک، مزنگ، لیاقت آباد اور شالیمار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -