جیو سٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں اہم: جنر ل باجوہ 

جیو سٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں اہم: جنر ل باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جیو سٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں اہم ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ایئر بیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔آرمی چیف نے دونوں ممالک کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا۔جنرل باجوہ نے پاک چین ایئر فورس کی مشترکہ فوجیں مشقیں شاہین 9 کا مشاہدہ کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشقوں سے باہمی اشتراک، آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ا نٹر سروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی ائیر فورس کی استعداد کار، تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ مشتر کہ تربیتی مشقوں سے دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ملتی ہے۔
جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -