شاہد خان آفریدی اب کہاں ایکشن میں نظر آئیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

شاہد خان آفریدی اب کہاں ایکشن میں نظر آئیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
شاہد خان آفریدی اب کہاں ایکشن میں نظر آئیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے شاہد آفریدی کے قلندرز فیملی کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جارح مزاج آل راﺅنڈر کی شمولیت سے ٹیم قلندرکا کمبی نیشن مضبوط ہو گا، شاہد آفریدی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جن کی دھوم پوری دنیا میں ہے، انہیں 28 جنوری سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے بطور آئی کون کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔
عاطف رانا نے مزید کہا کہ آفریدی کی شمولیت سے ٹیم مزید اچھا پرفارم کرسکے گی جبکہ عاقب جاوید نے شاہد آفریدی کی شمولیت کو شاندار اضافہ قرار دیا۔ اس موقع پر مارکیٹنگ شعبہ کی طرف سے ٹیم کے ٹی 10 لیگ کے ٹائٹل سپانسر شپ کے معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔ 

مزید :

کھیل -