’پٹرول تو ہم نے بڑھنے ہی نہیں دیا‘ وزیر اعظم کا کسانوں کے بیچ چارپائی پر بیٹھ کر دعویٰ

’پٹرول تو ہم نے بڑھنے ہی نہیں دیا‘ وزیر اعظم کا کسانوں کے بیچ چارپائی پر ...
’پٹرول تو ہم نے بڑھنے ہی نہیں دیا‘ وزیر اعظم کا کسانوں کے بیچ چارپائی پر بیٹھ کر دعویٰ
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غازی بروتھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بار پٹرول کی قیمت کو تو بڑھنے ہی نہیں دی۔ ٹیوب ویلز کو سولر پر کررہے ہیں جو کہ پٹرول اور بجلی سے سستا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے غازی بروتھا میں کسانوں کے ساتھ چارپائی پر بیٹھ کر ان سے مسائل سنےاور کاشتکاروں کی بہتری کے لیے تجاویز لیں ۔ انہوں نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، کاشتکار طبقے کی معاونت اور زرعی پیدوار بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ جعلی زرعی ادویات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرناپڑےگا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ محنت کاشتکار کرتا ہے اور فائدہ مڈل مین اٹھا تا ہے، ہم نے اس بارپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں، ہمارے اقدامات سے کسانوں کو ریلیف ملے گا کیونکہ کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ہم کھانے پینے کی چیزوں میں کمی کررہے ہیں جس سے کسانوں کو بھی اس کا فائدہ ہوگا ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -