ننھی زینب کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،بابر محمود

ننھی زینب کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیئرمین مسلم لیگ( ن) ٹریڈرز ونگ بابر محمود نے گزشتہ روزتاجر عہدیدران کے ہمراہ قصور میں بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی کمسن زینب کے والد حاجی محمد امین سے ملاقات کرکے ظلم و سفاکی کا نشانہ بننے والی ننھی کلی کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج وا لم اظہار کرتے ہوئے اس دکھ کی گھڑی میں انصاف کی جدوجہد میں لواحقین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پرمقتولہ زینب کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ بابر محمود کا کہناتھا کہ معصوم بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے شرمناک واقعات انسانیت کے منہ پر بدترین طمانچے کے مترادف ہے ۔ اس اندوہناک واقعے نے پوری قوم کے دل لرزادیئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سخت ترین احکامات اور علی الصبح متاثرین کے گھر آمد اس امر کی غمازی ہے کہ سفاک درندے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ ملزمان کو کڑی سے کڑی عبرت ناک سزادلوانے کیلئے پوری قوم مقتول زینب کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے ۔