ہیلتھ کیئر کمیشن کے نجی ہسپتالوں پر چھاپے، 17گندے آپریشن تھیٹر سیل

ہیلتھ کیئر کمیشن کے نجی ہسپتالوں پر چھاپے، 17گندے آپریشن تھیٹر سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر(پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبائی دارالحکومت کے پرائیویٹ ہسپتالوں پر چھاپے مار کر آپریشن تھیٹروں میں بد انتظامی پکڑ لی،بعض ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹروں میں بیکٹیریاکے وائرس بھی برآمد ہوئے بعض میں گندگی پائی گئی جس پر 8ہسپتالوں کے 17آپریشن تھیٹر سیل کر دیے گئے دریں اثناء آپریشن کا دائرہ کا دیگر دیگرشہروں تک بھی وسیع کر دیا گیا ہے،بتایا گیا ہے کہ انسپکشن مہم کے دوران گزشتہ روز لاہو ر سمیت پانچ اضلاع میں آٹھ ہسپتالوں کے 24 آپریشن تھیٹرزمیں جراثیم سے پاک صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات ہونے پرسرجری کی سہولیات معطل کردیں اور36ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کردیے۔ ان میں سے 14ہسپتالوں کو میڈیکل فضلا ت کوٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پربھی اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ دو روز میں لاہور ، گجر انوالہ،فیصل آباد،ملتان اور سرگودھا میں 40 سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیااوران میں36کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010کی خلاف ورزی کرنے اور معیارات پرعمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے ۔ بند کیے گئے آپریشن تھیٹرز میں گجرانوالہ کے ڈی ایچ کیوہسپتال کے چھ، نشتر ہسپتال ملتان کے چار،فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے چار اور فیصل ہسپتال کے تین،لاہور کے احسان ممتاز ہسپتال ،رشید ہسپتال اور آرتھوپیڈک میڈیکل کمپلیکس کے دودو اورخواجہ ہسپتال کاہنہ کا ایک تھیٹر شامل ہیں۔ ان ہسپتالوں کو یہ حکم بھی دیا گیاہے کہ ان تمام تھیٹرزمیں اس وقت تک ہر قسم کی سرجری روک دی جائے جب تک صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق یقینی نہیں بنالیے جاتے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو لیبارٹری رپورٹ نہیں بھجوا دی جاتی۔ کمیشن کی ٹیموں نے لاہورکی تین علاج گاہوں اکر م میڈیکل کمپلیکس ، حسین میموریل ہسپتال اورلیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ آئی ہسپتال(ملتان روڈ)کوفراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیے ۔ان کے علاوہ سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ،گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال ، مبارک میڈیکل کمپلیکس،رائے میڈیکل کمپلیکس اورصادق ہسپتال،راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتا ل ، واپڈا ہسپتال اور سینٹ جوزف ہسپتال، فیصل آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال،گورنمنٹ جنرل ہسپتال،ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ہسپتال اور ثریا مجید ہسپتال،ملتان کے چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،چلڈرن ہسپتال اورسول ہسپتال، گجرانوالہ کے جناح میموریل ہسپتال، چٹھہ ہسپتال ،رفیق انور ٹرسٹ ہسپتال،چیمہ ہارٹ کمپلیکس اینڈجنرل ہسپتال،حاجی مراد ٹرسٹ آئی ہسپتال،علامہ اقبال میموریل ٹرسٹ ہسپتال اور واپڈا ہسپتال کو بھی اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔