جعفر آباد : 18انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

جعفر آباد : 18انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
جعفر آباد : 18انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جعفر آباد(ما نیٹر نگ ڈیسک ) جعفر آباد میں 18انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکا ہونے سے سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دھماکا رات گئے جعفر آباد کے علاقے ملگزار کے مقام پر ہوا جس سے 18انچ قطر گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ دھماکے سے سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثرہوگئی۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کو طلب کرلیاگیاہے ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید :

جعفرآباد -