قطر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، بڑی پابندی اٹھا لی

قطر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، بڑی پابندی اٹھا لی
قطر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، بڑی پابندی اٹھا لی

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) قطر نے پاکستانی چاول پرعائد پابندی ختم کرکے درآمدات کی اجازت دے دی۔چاول کی دراّمدات پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف رائیس ایکسپورٹرز عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان پہلے مرحلے میں 50 ہزار ٹن چاول قطر کو برآمد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال تک چاول کی براّمدات کو دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائیگا۔عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان قطر کو پانچ لاکھ ٹن چاول برآمد کرتا تھا کوشش کریں گے دوبارہ مارکیٹ بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے قطر نے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کردی تھی۔یاد رہے گزشتہ ہفتے مشیر تجارت عبد الرزاق داو¿د سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر مشیر تجارت نے کہا کہ قطر کی منڈیوں میں چاول کی براّمدات سے فائدہ اٹھا کر اگلے پانچ سال تک چاول کی براّمدات کا حجم دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا میں اضافی مارکیٹ رسائی سے چاول کی براّمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاول کی براّمدات کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی