ویمن ایشیا ءکپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمن ایشیا ءکپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ویمن ایشیا ءکپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمبولا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویمن ایشیا ءکپ میں بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سدرہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ فاطمہ ثناء نے 16 گیندوں پر 22 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ان تینوں کے علاوہ کوئی بیٹر کریز پر زیادہ دیر نہ ٹک سکیں اور گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھار کی دیپتی شرما نے 3، رینوکا، پوجا اور شریانکا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین اوپنر ز شیفالی ورما اور سمرتی مدھانا نے پہلی وکٹ پر 85 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مدھانا 45 اور شیفالی 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ دیالان ہمالاتھا 14 رنز بناسکیں۔بھارتی ویمنز نے ہدف بآسانی 15ویں اوور 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں 7 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔سیدہ عروب شاہ نے 2 اور نشرہ سندھو نے1 وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -