غربت اور جہالت ختم کرنے کیلئے نظام مصطفیﷺنافذ کرنا ہو گا،مولانا امجد

غربت اور جہالت ختم کرنے کیلئے نظام مصطفیﷺنافذ کرنا ہو گا،مولانا امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ملک سے غربت ،جہالت اور کرپشن کا خاتمہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں لیکن حکمران اس حوالے سے سوچ بچار کر کے عملی اقدامات کر نے کے بجائے بیرو نی پا لیسیوں پر عمل پیرا ہیں ملک بے شمار مسائل اور بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے اور حا لات دن بدن خراب ہو تے جار ہے ہیں ، ان خیا لات کا اظہار جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا الیاس گھمن،مو لا نا نعیم الدین ،مو لا نا محب النبی ،مو لا نا یعقوب احسن،قاری نذیر احمد ،قاری شبیراحمد عثمانی، عثمانی،حافظ محمد اشرف گجراور دیگرنے جامعہ قاسمیہ شاہدرہ کی سالانہ دستار بندی اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پا کستان کو عد م استحکام کا شکار کر نا عالمی سازش ہے ان تمام تر سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے کیا جا سکتا ہے جس قدر اتحاد واتفاق کی اس وقت ضرورت ہے اس سے قبل نہ تھی اتحاد کی فضاقر آن کو عملی طور پر نافذ کر نے اور اس پر عمل کر نے میں ہے علماء نے کہا کہ انسانیت کی نجات کے لئیللہ رب العزت نے اپنے آخری پیغمبرؐ کو قر آن جیسی انقلابی کتاب دے کر بھیجا مسلمان کی کا میابی اس انقلابی کتاب پر عمل کر نے میں ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو اس کتاب کو پڑھتا ہے وہہدایت کے راستے پر آ جا تا ہے

انہوں نے کہا کہ قر ان مجید انقلا بی نظام کی کتاب ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کر تی ہے قر آن جیسی انقلا بی کتاب پر عمل کر نے سے ہی عرب کا بگڑا ہوا معاشرہ دنیا کے لیئے مثال بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں فکر اخرت اور خوف خدا نا پید ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان دین اسلام پر عمل کر نے سے ہی دنیا اخرت میں کا میاب ہو سکتا ہے علماء نے کہا کہ قر آن کا نفاذ مملکت کے ساتھ ساتھ گھروں ،بازاروں ،مار کیٹوں ،تعلیمی ادروں اور بڑے بڑے ادروں میں نافذ کر دیا جا ئے تو اللہ کی رحمت کا نزول ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران مہنگائی اور بد امنی اللہ کی نارضگی کی علامات ہیں حکمرانوں سے لے کر عام انسان تک سب اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر اللہ کو راضی کریں تو اسمان اور زمین سے برکات کو نزول ہو جا ئے گا ۔