موگیمبو خوش ہوا مگر ”DO MORE“ شکیل آفریدی کی سزا میں کمی خوش آئند لیکن قید غیر منصفانہ ہے: امریکہ

موگیمبو خوش ہوا مگر ”DO MORE“ شکیل آفریدی کی سزا میں کمی خوش آئند لیکن قید غیر ...
موگیمبو خوش ہوا مگر ”DO MORE“ شکیل آفریدی کی سزا میں کمی خوش آئند لیکن قید غیر منصفانہ ہے: امریکہ
کیپشن: shakil afridi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا میں کمی کو مثبت عمل قراردیتے ہوئے ایک بار پھر’ ڈومور‘ دہرایا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پسکی نے شکیل آفریدی کی سزا میں دس سال کی کمی کے اقدام کو خوش آئند قراردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو انجام تک پہنچانے میں مدد دینے والے کو سزا دینا غیرمنصفانہ ہے۔ اس ناانصافی سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کی مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔