ببل گم پروڈکشن کی نئی سیریل ’’میرا ناخدا کوئی نہیں ‘‘پی ٹی وی سے آن ائیر
لاہور(فلم رپورٹر)ببل گم پروڈکشن کی نئی سیریل’’میرا ناخدا کوئی نہیں‘‘پی ٹی وی سے آن ائر ہوگئی ہے جس کے پروڈیوسر ڈاکٹر عمران علی،رائٹر آصف انجم،اور ڈائریکٹر شاہد یونس ہیں جبکہ کاسٹ میں طلعت حسین،فائق خان،راشد فاروقی،رز کمالی،فرح ندیم،آصف خان اور شجاع سمیع شامل ہیں ۔شجاع سمیع نے’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ میں اس ڈرامے میں رائٹر کا کردار کررہا ہوں جسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میں طلعت حسین کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا کیونکہ طلعت حسین جیسے فنکار اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔