عابد شیر علی کی گیدڑ بھبکیاں کسی کام نہیں آئیں گی،مراد راس
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے وفاقی وزیر عابد شیر علی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی گیدڑ بھبکیاں کسی کام نہیں آئیں گی۔ یہ لوگ نہ تو ملک و قوم کے سے مخلص ہیں اور نہ ہی اپنی پارٹی کے وفادار ہیں یہ لوگ اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم نے پانامہ سکینڈل آنے سے بہت پہلے تحریک کا آغازکیا تھا۔ہماری تحریک کے نتیجہ میں آج ملک کے کونے کونے میں کرپشن کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
اب یہ تحریک عوامی مطالبہ بن گئی ہے اور بہت جلد کامیابی سے ہمکنا رہوگی۔ عابد شیر علی جیسے درباری اپنی قیادت کی کرپشن پر پردہ ڈال سکیں گے۔ شریف خاندان کی کرپشن پوری دنیا میں عیاں ہو چکی ہے جس کے حساب کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔