ملک میں احتساب کے مخالف نہیں، منصفانہ اور غیرجانبدار ہونا چاہیے : وزیراعلیٰ سندھ

ملک میں احتساب کے مخالف نہیں، منصفانہ اور غیرجانبدار ہونا چاہیے : وزیراعلیٰ ...
ملک میں احتساب کے مخالف نہیں، منصفانہ اور غیرجانبدار ہونا چاہیے : وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ ہم ملک میں احتساب کے مخالف نہیں ہے منصفانہ غیر جانبدارانہ احتساب ہونا چاہیے مگر افسوس ہے ہمیں ٹارگٹڈ کیا جا رہا ہے سید مراد علی شاہ نے پوری قوم کو تھر کےکوئلے سے نیشنل گریڈ کو بجلی کی فراہمی شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

تفصیلات کےمطابق آج عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے قاسم سراج سومرو کی والدہ کے انتقال کے موقع پر آج عمرکوٹ سندھ ہاوس میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کی تبدیلی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اپوزیشن کو سندھ میں تبدیلی کےلیے "50"پچاس ارکان کی حمایت درکار ہے اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی نہیں ہے تھر سے پاکستان کی تبدیلی کا سفر شروع ہوچکاہے اور تھرکول کے پہلے پلانٹ سے نیشنل گریڈ کو تین سو تیس "330"میگا واٹ بجلی کی فراہمی کاسلسلہ شروع ہوچکاہے ۔

سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور کو چیرمین آصف علی زرداری کے نیب میں پیش ہونے یا نہ ہو کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اسکا قانونی مشاورت کےبعد کیا جائے گا سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سوئی گیس دینا وفاق کا عمل دخل ہے ہم نے عمران نیازی سے بھی کہتے ہیں کہ وہ عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع کو بھی سوئی گیس دیں ۔

سید مراد علی شاہ نےکہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کررہی ہے عمرکوٹ ضلع کے پیکج کے حوالے سے کہا کہ میں پیکج کا مخالف ہو میں نے سندھ میں کسی بھی شہر کو پیکج نہیں دیا ہے بعد میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حاجی سراج الدین سومرو کی اہلیہ کے انتقال اور پیپلزپارٹی کےرکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو کی اور میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو کی والدہ کےانتقال پر تعزیت افسوس گہرے دکھ کا اظہارکیا تھرکول میں بجلی کے منصوبہ کا جاہزہ لینے کے لیے اسلام کوٹ روانہ ہوگئے ۔