مریم نواز 22 مارچ کو سوات کا دورہ کریں گی 

مریم نواز 22 مارچ کو سوات کا دورہ کریں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)اختار ولی ایم پی اے نے کہا ھے کہ مریم نواز 22مارچ کو سوات کا دورہ کرے گی،مریم نواز گراسی گراونڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی انتظامات مکمل۔ھو چکے ہیں مریم نواز کے جلسے میں سوات کے عوام شریک ہونگے جبکہ عمران کے جلسے میں سرکاری ملازمین نے جبری شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کا جلسہ صوبے کی سیاست کی نئے سمت کا تعین کرے گی مرکز میں جو بھونچال آیا ہے صوبائی حکومت اس سے بچ نہیں پائے گی۔ 

 پشاور(نیوزرپورٹر)ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ رکن صوباء اسمبلی اختیارولی خان کا عمران خان کے بیان پر ردعمل کرتے ھوئے کہا ھے کہ گیدڑوں جیسی خصلت والا نالائق شیروں کی نقل کرتے ہوئے بہت برا لگتا ہے۔ عمران نیازی خیبرپختونخواہ میں صرف گالیوں اور الزام تراشیوں کیلئے آتے ہیں عمران نے خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں کو ڈی چوک دھرنے کیلئے استعمال کیا تھا۔ آج پختونخواہ اور پاکستان کا نوجوان عمران کا مکروہ چہرہ جان چکا ہیعمران نیازی اپنے ڈوبتے ٹاء ٹینک کیلئیخیبرپختونخواہ کے عوام کو استعمال کرنے سے باز رہیں اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے پی ٹی آء کے اندر فارورڈ بلاک بن گئے۔انہوں نے مزید کہا ھے کہ اسلام آباد کا سرکاری جلسہ حکومت کو گرنے سے نہی بچا سکتی پنجاب پختونخواہ اور بلوچستان کی حکومتیں لڑکھڑا رہی ہیں۔عمران کو بھی علم ہے حکومت بچانا ممکن نہیں۔ عدم اعتماد سے پہلے کسی بھی وقت استعفی آ سکتا ہے۔