آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

لاہور( آئی این پی)آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی،7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے مشترکہ طور پرٹیرف نظرثانی کیلئے درخواستیں دائر کیں
درخواستیں2002 کی پاورپالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیزنے یدائرکی ہیں،نشاط چونیاں پاور،نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ ،لبرٹی پاورٹیک لمیٹڈ اور اینگروپاورجن قادرپورلمیٹڈ نے درخواست دائرکی گئی،نیپرا اتھارٹی آئی پی پیزکی درخواست پر 24 مارچ کوسماعت کرے گی۔سماعت میں روپے اور ڈالرکی قدر کے فرق کے طریق کارپرنظرثانی کے معاملے کا جائزہ لیاجائے گا،سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریق کار کاجائزہ لیا جائے گا۔