ماہانہ ریکوری سوا دو کروڑ سے بڑھ کر سوا تین کروڑ ہوچکی ہے‘ میاں غفور

ماہانہ ریکوری سوا دو کروڑ سے بڑھ کر سوا تین کروڑ ہوچکی ہے‘ میاں غفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر ریکوری واسا میاں عبدالغفور نے کہا ہے کہ واسا کی آمدنی کا تمام تر انحصار سیوریج اور واٹر سپلائی کے ماہانہ بلوں کی وصولی پر ہے ادارے کی بہتری کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم کی زیر نگرانی ریکوری ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر تمام شعبے پبلک سروس ڈیلوری کو(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بہتر کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور اس کی واضح مثال شعبہ ریکوری کو واسا بلوں کی وصولی کی مدمیں دئیے جانے والے ماہانہ ٹا رگٹ کا حصول ہے شعبہ ریکوری میں خصوصی اقدامات کی بدولت ماہانہ بلوں کی مد میں آمد نی کا حجم سو ا 2کر و ڑ رو پے سے بڑھ کر سوا 3کر و ڑ رو پے ماہانہ تک پہنچ چکا اور اس ٹارگٹ میں مز ید اضا فے کے لیے بھی پلان تیار کر کے اس پر عملدرآمدشر وع کر دیا جس کے تحت واسا کے ریگو لر بنیادوں پر بل ادا کر نے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے اورباقاعدگی کے سا تھ بل ادا کر نے والے صارفین کی تعداد جو کہ پہلے 30فیصدسے کم تھی اب 40فیصد سے بھی بڑھ گئی جبکہ گزشتہ 3سے 4 ماہ میں ( 25000) نئے صارفین کو واساکے بلنگ نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ ڈ پٹی ڈ ائریکٹر ریکو ری منصور احمدبھی مو قع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر ریکوری نے اس دوران مز ید بتایا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کا انحصار ڈسپلن پر ہوتا ہے ڈسپلن کے بغیر نہ تو ادارہ درست انداز سے چل سکتا ہے بلکہ اس کی ساکھ بھی ہمیشہ داؤ پر لگی رہتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرا غازی یو نین ( سی بی اے ) کے ساتھ کو ئی ذاتی ایشو نہیں صرف ادارے کی بھلائی اور ریکوری میں اضافے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے باعث تنازعہ پیدا ہو ا ہے جس کا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے نوٹس لے لیا اور اس ایشو کو جلد احسن طر یقے سے حل کیا جائیگا تا کہ ریکوری کے ساتھ پیلک سروس ڈلیوری متا ثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ مئی 2018 کے مہینے میں بھی ریکوری کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور 18 مئی 2018 تک (1کر وڑ (47)لاکھ رو پے و صول کرلیے گئے ہیں اپریل 2018 کے مہینے میں (18)تاریخ تک 1کر وڑ 15 لاکھ روپے کی وصو لی کی گئی ہے جو کہ پچھلے ماہ کے مقابلے میں 32 لاکھ روپے زائد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پر ائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ سر کاری اداروں سے بھی ریکوری کا سلسلہ جاری ہے۔
میاں عبدالغفور