پی آئی اے کو پہلی مرتبہ منافع ہو گیا ، آمدنی میں کتنے ارب کا اضافہ ہو گیا ؟ اچھی خبر آ گئی

پی آئی اے کو پہلی مرتبہ منافع ہو گیا ، آمدنی میں کتنے ارب کا اضافہ ہو گیا ؟ ...
پی آئی اے کو پہلی مرتبہ منافع ہو گیا ، آمدنی میں کتنے ارب کا اضافہ ہو گیا ؟ اچھی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی آمدنی میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج اسٹاک ایکسچینج میں جمع ہوئے ہیں۔ان نتائج کے مطابق 2019ء میں پی آئی اے کی آمدنی میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے اور قومی ائیرلائنز کا ریونیو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو مجموعی طور پر منافع ہوا ہے۔اس سے قبل 2018ءمیں پی آئی اے کو 18 ارب روپے کا مجموعی خسارہ ہوا تھا جو 2019ءمیں 8 ارب کے منافع میں تبدیل ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں بھی 76 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -