پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا
پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ) پاکستان اور جنوبی کوریا نے ایک تقریب میں سزا یافتہ افراد کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تقریب جنوبی کوریا کے دارالخلافہ سیول میں وزارت خارجہ میں رونما ہوئی. اس معاہدے پر حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے دستخط کیے جبکہ کوریا حکومت کی جانب سے دوسرے نائب وزیر برائے امورِ خارجہ چھے جونگ مون نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سزا یافتہ افراد باہمی معاہدے کے ذریعے اپنے ملک منتقل ہوسکیں گے جہاں وہ بقیہ سزا پوری کریں گے۔ سزا یافتہ افراد کی منتقلی کے طریقہ کار پر عمل درآمد دونوں ممالک کے مابین اس معاہدے کی توثیق کے بعد کیا جائے گا۔ جنوبی کوریا کے ساتھ سزا یافتہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پاکستان کے پختہ عزم کی بدولت ہے۔