لاہور میں خوجہ سراؤں کو بداخلاقی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 5ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور میں خوجہ سراؤں کو بداخلاقی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 5ملزموں کو ...
لاہور میں خوجہ سراؤں کو بداخلاقی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 5ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مسلم ٹاؤن میں خواجہ سراؤں کے ساتھ بد اخلا قی اور تشدد کے الزام میں پو لیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق سات نومبر کی رات فنکشن سے واپس آنے والے چاہت اورسویرا کو ملزمان نے مسلم ٹاؤن موڑ سے مبینہ طو ر پر اغواکیا اور کھاڑک نالے کے علاقے میں ڈیرے پرلے گئے۔ ملزمان نے خواجہ سراؤں کے ساتھ بداخلاقی کا نشانہ بنا یا اور جسم پرسگریٹ لگائے اورتشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔یہ تمام الزام چاہت نامی خواجہ سراء نے ملزم عمیر اور اس کے ساتھیوں پر لگائے ہیں۔ خواجہ سراؤں کی درخواست پر تھانہ مسلم ٹاؤن نے مقدمہ درج کرکے پانچوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہناتھاکہ مرکزی ملزم نے دوران تفتیش بدا خلا قی کا اعتراف کرلیا ہے۔ واقعہ سات نومبر کو پیش آیا لیکن ملزمان کی گرفتاری اب عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواجہ سرا اور ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ فرانزک لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں رپورٹس موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

جرم و انصاف -