موٹروے نعمت ہے پاکستانیوں کے لئے 

موٹروے نعمت ہے پاکستانیوں کے لئے 
 موٹروے نعمت ہے پاکستانیوں کے لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام علیکم کیسے ہیں سب مزے میں ہونگے خوش ہونگے۔ ہم بھی اچھے اور مزے میں ہی ہیں جی دوستوں اسلام آباد سے تازہ۔ تازہ لاہور واپسی ہوئی اور  اسلام باد  جانا ہو تو موٹروے پہ سفر کرنا اچھا لگتا ہے  اور یقیناً موٹروے نعمت ہے پاکستانی عوام کے لئے اور سب سے اہم بات کے ہزاروں لاکھوں افراد کا رزق بھی موٹروے سے وابسطہ ہے اور موٹروے جو ہے وہ سابق میاں نواز شریف کی طرف سے تحفہ  خاص ہے اور آج موجودہ دور میں ملک بھر میں خیبر تا کراچی موٹروے بن چک ہے اور لاکھوں کی تعدادمیں گاڑیاں بس ْ ٹرک موٹروے پہ سفر کرتے ہیں اور فی گاڑی کم از کم ایک ہزار روپیہ جو ہے و ٹول لیا جا رہا ہے لاہور سے اسلام آباد تک کا اور یقیناً  بزریعہ موٹروے ٹول ٹیکس۔ سے روزانہ  لاکھوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں لیکن موٹروے پہ سفر کرنیوالوں کے لئے پریشانی کا بھی باعث ہے وہ اس لئے کہ  موٹروے  جو کہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے  اور یہی وجہ ہے کہ عوام کو سفر میں پریشانی کا سامنا ہے اور موٹر وے پہ جگہ جگہ مرمت کا کا بھی جاری ہے جو انتہائی سست روی کا  شکار ہے اور جگہ جگہ  تعمیری کام بھی سفر کرنیوالوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے اور سب سے بڑھ کے پریشانی طوفانی مہنگائی ہے جو موٹروے پہ سفر کرنیوالوں کے لئے وبال جاں بنی ہوئی ہے اور ہم جب بھی موٹروے پہ سفر کرتے ہیں تو یقیناً مہنگائی سے پالا پڑ ہی جاتاہے اور ہم  بار ہا موٹروے پہ طوفانی مہنگائی کی نشاندہی کر چکے ہیں۔

لیکن اعلی حکا م کے کانوں پہ جوں تک رینگتی نظر نہیں آتی اور اب ایک بارپھراس بار بھی برستہ موٹر وے اسلام آباد سے لاہور واپسی ہوئی اور اسلام آباد سے واپسی پہ  ڈرائیونگ کر کے گاڑی چلانے کا شوق بھی پورا کر لیتے ہیں اور اسلام آباد سے واپسی پہ اکیلے ہی سفر کرنا پڑتا تو اس دفعہ بھی اکیلے ہی واپس آنا پڑا اور ٹول پلازہ پہ موجود پولیس اہلکاروں نے  ہاتھ دے کے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا اور پنڈی بھٹیاں تک للفٹ مانگی اور ہم بھی اکیلے ہی تھے اس لئے ہنسی خوشی تینوں اہلکاروں لفظ دے دی اور یقیناْآج کے دور میں انجان لوگوں کو کوئی لفٹ نہیں دیتا  بہرحال رستے میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے گپ شپ بھی ہوئی  باتوں باتوں میں معلوم ہوا کے  چھٹی لے گھر جا رہے تھے جب چھٹی لینے کی وجہ پوچھی تو جواب ملا کے لانگ مارچ پہ ڈیوٹی ہے اور گزشتہ ایک مہینے سے ڈیوٹی پہ ہی ہیں اور کبھی کسی شہر تو کبھی کسی۔ شہر  میں بھیج دیتے ہیں۔ رات کو بھی روایت میں ہی تھے لیکن رہنے کے لئے کوئی مناسب انتظامْ نہیں تھا رات۔

 شدید ٹھنڈ میں گزاری سردی سے بچاو  کا بھی مناسب انتظام نا تھا اور اسی وجہ سے تنگ آ کے چھٹی لی ہے اور گھر  چنیوٹ جا رہے ہیں تاکہ ریسٹ کر سکیں  اور یقیناً انتہائی حیران کن بات ہے کہ جی ٹی روڈ پہ جناب کپتان کے دھرنے کو سکیورٹی دینے کے لئے پنجاب بھر سے پولیس جوان جگہ جگہ تعینات تو کر دئے گئے  ہیں۔ لیکن پنجاب پولیس کے جوانوں کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی جو کی جانی چاہئیں  اور تو اور جناب وزیراعلیٰ صاحب پنجاب نے پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا  لیکن تنخواہوں میں تاحال اضافہ نا ہو سکااسی وجہ سے پنجاب پولیس کے جوانوں میں بے چینی صاف نظر آ رہی ہے۔ پنجاب پولیس کے جوان آج بھی تنخواہوں میں اضافے کے منتظر  ہیں تو دیکھتے ہیں کہ جناب وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے پہ عملدرآمد کب ہو گا اور آیا واقعی پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ ہو بھی سکے گا یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو فی الحال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد آپ سے ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -