مظفر گڑھ ; جیل سے چوری کا ملزم ٹرک کے نیچے لٹک کر فرار
مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی ڈسٹرکٹ جیل سے چوری کا ملزم ٹرک کے نیچے لٹک کر فرار ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق ملزم الطاف حسین کو چوری کے الزام میں 14 نومبرکو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیاگیا تھا،پولیس نے بتایا کہ ملزم الطاف حسین ڈسٹرکٹ جیل میں آئے آٹے کے ٹرک کے نیچے لٹک کر فرار ہو گیا تاہم بعد ازاں ملزم کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے ملزم کے فرار ہونے کے جرم میں ملزم اور جیل عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔