غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواجہ سراؤں کا گینگ گرفتار
نئی دہلی (ویب ڈیسک) غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواجہ سراؤں کے گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں سائبر آباد پولیس کے انسداد انسانی سمگلنگ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نانک رام گوڑہ کے علاقے سے 12 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق شہریوں نے خواجہ سراؤں کیخلاف شکایات درج کرائی تھیں جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے خواجہ سراء گانے گانے،عوام کو غلط کام کی طرف راغب کرنے، نازیبا اشارے کرنے اور لوگوں کے لئے پریشانی پیدا کرنے میں ملوث تھے۔
اس سے قبل جرمنی میں خواجہ سراؤں کو تیسری جنس بطور شناخت اپنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، یہ شناخت نئی قانون سازی کے تحت دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس زمرے میں صرف وہی لوگ اپنی شناخت درج کرواسکیں گے جو کہ میڈیکل کے اعتبار سے مرد یا عورت کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔ اس کے لیے انہیں ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کی بھی ضرورت درکار ہوگی۔