پہلی بارایک دم دارستارہ مریخ کے انتہائی قریب سے گزرےگا

پہلی بارایک دم دارستارہ مریخ کے انتہائی قریب سے گزرےگا
 پہلی بارایک دم دارستارہ مریخ کے انتہائی قریب سے گزرےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )10 لاکھ برسوں میں پہلی بار مریخ کے نزدیک سے ایک دم دار ستارہ گزرنے والا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 1.6کلومیٹرقطر کے کومٹ کو ”سائیڈنگ سپرنگ“ کا نام دیا گیا ہے جوٹیلکم پاﺅڈر سے زیادہ ٹھوس نہیں ہے ۔ کومٹ مریخ کے انتہائی قریب، 88 ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا۔کومٹ کی تصاویر امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلائی جہاز کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ناسا کے مطابق یہ کومٹ اتور کوامریکی وقت کے مطابق دو پہر 2 بج کر 27 منٹ پر مریخ کے قریب ترین ہوگا۔مریخ کی سطح پر موجود ناسا کی ”کیوریوسٹی“ اور ”آپرچونیٹی“روبوٹک گاڑیاں اپنے کیمروں سے اس کومٹ کی تصاویر لیں گی جو آئندہ چند دنوں اور ہفتوں تک موصول ہوتی رہیں گی۔

مزید :

تفریح -