ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ میں حکومت اضافہ کر ے

ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ میں حکومت اضافہ کر ے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینا ایک اچھا خواب تو ہے لیکن اس کو حقیقت کا روپ دھارنے کے لیے ٹریڈ اور انڈسٹری کو اعتماد میں لیتے ہوئے اپنے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا جبکہ کفایت شعاری کو نصب العین بنا تے ہوئے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ہو نگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشو آف دی ڈے میں کیا ۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ڈائریکٹ قرضوں نے جہاں ملکی معیشت کو کھو کھلا کر دیا ہے وہیں غیر یقینی کی صورتحال نے سرمایہ کاری کور وک دیا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کر ے کیو نکہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے کچھ بہتر کر جائیں ۔ حکومت کو جہاں کفایت شعاری کرنی چائیے وہیں پاکستان کے تاجر اور صنعتکاروں کو بھی چائیے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں اور ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
افتخار علی ملک

مزید :

صفحہ اول -