پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں،مومنہ بتول

پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں،مومنہ بتول
پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں،مومنہ بتول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے ‘لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہو تے جسکی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں ۔مومنہ بتول نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کر نا ہوگی کیونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں بھی برداشت کا کلچر ختم ہو تا جا رہا ہے ۔

مزید :

کلچر -