کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے،حسن ملک

کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے،حسن ملک
کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے،حسن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل حسن ملک نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘ ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ کو اپنانا ہو گا۔حسن ملک نے کہا کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے اور جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں کے بے ہودہ ناموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے جس کا فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔حسن ملک نے مزید بتایا کہ میرا دورہ سنگاپور انتہائی کامیاب رہا اپنے دورہ کے دوران سنگاپور میں ہونے والے شوز میں پرفارم کرنے کے علاوہ بہت سیر کی ۔میں جلد ہی شوز میں پرفام کرنے کے لئے یورپ جاؤں گا ۔
میں فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں میں اپنے کا جوہر دکھا چکا ہوں۔

مزید :

کلچر -