پاک بھارت جتنے زیادہ میچز ہونگے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، وقار یونس

پاک بھارت جتنے زیادہ میچز ہونگے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، وقار یونس
پاک بھارت جتنے زیادہ میچز ہونگے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے اس نے نہ صرف شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی بلکہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے بھی اچھا ہے، خدا کرے کہ پاکستان اوربھارت اس ٹورنامنٹ میں تین مرتبہ ہی سامنے آئیں۔پاکستان اوربھارت کا پہلا میچ 19 ستمبر کو شیڈول ہے اور اس کے بعد دونوں ٹیموں کا اگلے مرحلے اور فائنل تک رسائی کی صورت میں تیسری مرتبہ بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ 'اتنے برسوں کے بعد تین اکٹھے میچ، تھوڑا ہضم کرنا شاید مشکل ہوجائے لیکن اچھا ہے کہ جتنا پاکستانبھارت کھیلیں گے تعلقات بھی اس سے بہتر ہوں گے اور لوگوں کو اچھی کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے گی۔ لوگ بہت ترسے ہوئے ہیں، بہت بھوکے ہیں اسبھارت پاکستان کرکٹ کے۔''پاکستان اوربھارت کے میچز میں تو آپ کو گارنٹی ہے کہ یہ مکمل تفریح کا ذریعہ ہیں۔ اس میں تفریح بھی ملے گی جذبات بھی ملیں گے سب کچھ ملے گا۔'وقار یونس نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اوربھارت دونوں ہی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں لیکن فی الوقت وہ پاکستان کو فیورٹ سمجھتے ہیں لیکن کرکٹ کے کھیل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بھارت نے ٹیسٹ سیریز ضرور ہاری ہے لیکن اس کی ون ڈے کی ٹیم پچھلے پانچ سات سال سے بہت اچھی ہے۔ ان کی ٹیم بہت متوازن ہے۔ ان کی بولنگ بھی اچھی ہے اور بیٹنگ بھی اچھی ہے ۔
لیکن دوسری طرف دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم کی جو موجودہ فارم ہے حال ہی میں وہ زمبابوے میں بہت اچھا کھیل کر آئی ہے۔ اس سے پہلے گذشتہ سال اس نے چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ٹورنامنٹ بھی جیتا ہے تو مورال اور دل بڑا ہوا ہے۔ میرے خیال میں اس وقت پاکستان فیورٹ ہے لیکن کرکٹ ہے کچھ بھی کہا جا سکتا ہے۔'وقار یونس کا کہنا تھا کہ ان کے زمانے میں پاکستان اوربھارت کے میچ میں اتنا دبا میں نہیں ہوتا تھا جتنا اب ٹیم کو سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی وجہ اب کم میچوں کا ہونا ہے۔