باجوڑ میں پریس کلب کے سامنے بلاک شناختی کا رڈز متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ
باجوڑ ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ میں پریس کلب کے سامنے بلاک شناختی کارڈز متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ضلع بھر کے متاثرین نے کثیرتعداد میں حصہ لیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملک اصغر خان اور ملک عطاء اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ کئی سالوں قبائلیوں کے سینکڑوں شناختی کارڈز بلا وجہ بلاک کئے گئے ہیں جس سے یہاں کے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو تاریک بنانے اور ملک کے بڑے شہروں سمیت بیرونی ممالک میں محنت مزدوری کیلئے جانے پر پابندی آئینی اور قانونی تقاضوں کے منافی ہیں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ باجوڑ سمیت تمام پختونوں کے بلاک شناختی کارڈ کیلئے بنایا گیا ڈی ایل سی طریقہ کار کو سہل بنا دیا جائے کیونکہ کئی سالوں سے اس طریقہ کار سے ہمیں اذیت اور ذہنی کوفت کا نشانہ بنایا جا رہا ہیں اگر شنوائی نہ ہوئی تو مجبوراً سڑکوں پر نکل آئینگے ۔