جی سی یو کے طارق اسماعیل کی پی ایچ ڈی مکمل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے طارق اسماعیل نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ۔ شعبہ امتحانات نے طارق اسماعیل کے تحقیقی مقالے کی منظوری کے بعد ان کی پی ایچ ڈی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔طارق اسماعیل نے پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد قریشی کی سربراہی میں اپنی تحقیق مکمل کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے طارق اسماعیل کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکبا دپیش کی ہے۔