آفتاب احمد خان سکول آف انویسٹی گیشن کا قیام انقلابی قدم ہے،محمد طاہر

آفتاب احمد خان سکول آف انویسٹی گیشن کا قیام انقلابی قدم ہے،محمد طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس محمد طاہرنے کہا ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی میں آفتاب احمد خان سکول آف انویسٹی گیشن کا قیام ایک انقلابی قدم ہے جس کا مقصد تفتیشی افسران کو انویسٹی گیشن اور فرانزک سائنس کے جدید علوم اور آپریشنل طریقہ کار سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے سکیں ۔ڈی آئی جی ٹریننگ فاران بیگ نے آئی جی پنجاب کو سکول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکول میں تین کلاس رومز ، ڈیجیٹل فرانزک لیب، لائبریری ، دفاتراورسٹاف روم کی تزئین و آرائش مکمل کی گئی ہے جہاں 80انویسٹی گیشن افسران بیک وقت جدید تربیتی اور ریفریشر کورسز میں حصہ لے سکیں گے ۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ سکول میں بین الاقوامی اور مقامی انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی پہلے بیج کے ٹریننگ کورسز کا آغاز آئندہ ہفتے چوبیس ستمبر سے ہوگا جس میں پورے ملک سے آنے والے تفتیشی افسران کو ڈیتھ انویسٹی گیشن اور ڈیجیٹل فرانزک کے موضوعات کے حوالے سے جدید ترین پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آفتاب احمد خان سکول آف انویسٹی گیشن کا قیام جرمنی کے ادارے (جی آئی زیڈ)کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے ۔جس کابنیادی مقصد تفتیشی افسران کوکرائم سین انویسٹی گیشن کی جدید ترین مہارتوں سے روشناس کروانا ہے ۔

مزید :

علاقائی -