عدالتی حکم عدولی پر صدر نیشنل بینک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

عدالتی حکم عدولی پر صدر نیشنل بینک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں صدر نیشنل بینک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق بینک ملازم چودھری قاسم کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے، درخواست گزار کے مطابق عدالت نے میڈیکل سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی لیکن عدالتی احکامات پر عمل نہیں جا رہا۔
صدر نیشنل بینک؍ نوٹس

مزید :

علاقائی -