عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جارہاہے ،شمس سواتی

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جارہاہے ،شمس سواتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شور یٰ وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ حکومتی اقدامات گزشتہ حکومتوں کی طرح ہیں تبدیلی اورانقلاب کاسمیٹکس نہیں بلکہ روایتوں کی تبدیلی کا نام ہوتا ہے جوکہیں نظرنہیں آرہے اورعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جارہاہے ، 10ارب سے زیادہ کا ٹیکس نہ اداکرنے والے ٹیکس چورو ں کی بجائے پہلے سے ٹیکس اداکرنے والوں پرہی ٹیکس بڑھانا کیسی دانشمندی ہے، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے ترمیم شدہ مالیاتی بل پراپنے ردعمل میں رہنماجماعت اسلامی نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے پہلے سے مشکلات کا شکارعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا سوئی گیس اورسی این جی مہنگی کرنے سے اس کے براہ راست اثرات غریب عوام پرپڑیں گے عوام نے 70برس سے گلے سڑے نظام کے خاتمے اورامیدپرووٹ دیا لیکن روایتی اقدامات سے انھیں ایک بارپھرمایوسی ہوئی ہے ۔