مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق
شجاع آباد،خانیوال،محسن وال،چوک مہر پور ، کوٹ ادو،سنانواں،بہاولپور،سمہ سٹہ،صادق آباد، رحیمیار خان،ترنڈہ محمد پناہ،مظفر گڑھ (نمائندگان) مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت8افراد جاں بحق،نوجوان نے زہر پی کر خودکشی کرلی نہر سے نامعلوم لاش برآمد شجاع آباد سے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
نامہ نگار کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ارشاد منڈھیراکی جیپ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ساٹھ سالہ بشیر ہلاک، دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق گچھڑ والی پل پر تھانہ قطب پور میں تعینات پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارشاد منڈھیرا کی جیپ مبینہ طور تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے بستی خیر پور کا رہائشی ساٹھ سالہ موٹر سائیکل سوار بشیر ہلاک جبکہ 50 سالہ سرور اور تیس سالہ وزیر احمد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا۔محسن وال،خانیوال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان کے مطابق محسن وال بس سٹاپ پر تیز رفتاربس بے قابو ہو کر دورکشوں سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ایک جان بحق ڈرائیوار فرار تفصیل کے مطا بق محسن وال بس سٹاپ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر سٹاپ پر کھڑے ہوئے دو رکشوں سے ٹکر ا کر آگے جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں رکشوں پر سوارمسافر چار خواتین اور دو رکشہ ڈرائیوار محمد بوٹا ،اور محمد عمران شدید زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار باپ محمد احمد موقع پر جان بحق بیٹا محمد اختر سکنہ 5 ایٹ اے آرشدید زخمی ہو گیا جن کو ریسکیو 1122نے سول ہسپتا ل میاں چنوں منتقل کر دیاموٹر وے پولیس حادثے کے نصف گھنٹہ پر موقع پر پہنچی۔چوک مہر پور سے نمائندپ پاکستان کے مطابق احمد موہانہ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر رکشہ میں جاٹکرایا 18 سالہ نوجوان پرہلاک۔تفصیل کے مطابق شاہ جمال کے علاقہ بیٹ بیت والہ کارہائشی نوجوان محمد ساجد عرف پپا گزشتہ رات موٹرسائیکل 125 پر گھر جارہاتھاکہ احمد موہانہ روڈ پر سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل پھٹہ رکشہ میں جالگا موقع پر موجود افراد نے محمد ساجد کو شدید زخمی حالت میں آر ایچ سی شاہ جمال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے اسے مظفرگڑھ لے جایاجارہاتھا کہ مونڈکا کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مرحوم ممبر ضلع کونسل صادق میرانی کا بیٹا تھا جس کی اگلے مہینے شادی تھی۔کوٹ ادو،سنانواں سے تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان کے مطابق آئل ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں آئل ٹینکر ڈرائیور موقع پر جاں بحق، ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر موقع سے فرار، پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات منشارام کے رہائشی آئل ٹینکر ڈرائیورپارکو سے اپنے آئل ٹینکر نمبری 1468 ای پشاور پر 15 ہزار لیٹر پٹرول لوڈ کر کے جمکو چوک کی طرف آرہا تھا کہ نالہسک کے قریب لانگ سائیڈ سے ایک تیز رفتار لکڑی سے اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی آگئے اور ٹینکر کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹینکر ڈرائیور خالد چاونڈ موقع پر جاں بحق ہو گیا نا معلوم ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس محمود کوٹ نے ٹریکٹر قبضہ میں لے لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر 375/18 زیر دفعہ 427-279-322 درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔بہاولپور،سمہ سٹہ سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق قومی شاہرہ پر حادثہ خاتون موقع پر جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز کالونی کی رہائشی 60سالہ پروین بیگم زوجہ محمد اشرف مرحوم اشرف شوگر ملز کے قریب کے ایل پی روڈ کراس کرتے ہوائے موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی اور موٹر سائکل سوار شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122کی ٹیم نے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا اور موٹر سائیکل سوار کی حالت تشویش ناک بتائی ہے ۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ایف ایف سی چوک کے قریب مقامی کھاد کی فیکٹری کی بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ،بچی سمیت2افراد جاں بحق ،خاتون زخمی ،تفصیل کے مطابق صادق آباد کے نواحی ایف ایف سی چوک کے قریب مقامی کھاد فیکٹری کی بس نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ 25سالہ گل حسن اور 4سالہ اسکا بچہ اعجاز احمد جاں بحق جبکہ خاتون نادرا بی بی شدید زخمی ہو گئی ،پولیس نے مقامی کھاد فیکٹری کی بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گھر یلوناچاقی پر شوہر نے بیوی کو زہر پلا دیا بیوی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل پولیس نے شوہر اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق فضل آباد کی رہائشی شمیم بی بی نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اس کے شوہر ملزم سجاد احمد نے ملزم بشیر احمد کی ایماء پر اسے جان سے ماردینے کیلئے بھار ی مقدار میں زہر پلاد یا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی جسے ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ بیوی کی رپورٹ پر پولیس نے شوہر اور اس کے ساتھی کے خلا ف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی کا کرنٹ لگنے سے عورت جاں بحق پنکھے کا سوئچ بند کرتے ہوئے کرنٹ لگا تفصیلات کے مطابق جن پور کے رہائشی حاجی احمد ماچھی کی اہلیہ کو پنکھے کا چوئچ بند کرتے ہوئے کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی حادثے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق غازی نہر نزد اڈا ٹو آر ایل سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد, پولیس تھانہ سنانواں نے نعش قبضے میں لے لی. پولیس کو علاقہ کے لوگوں نے نعش کی اطلاع دی جو نہر کنارے اٹکی ہوئی تھی۔
حادثات