بہاولپور ، جعلی سمز ایکٹو کر کے فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار ، سامان بر آمد

بہاولپور ، جعلی سمز ایکٹو کر کے فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار ، سامان بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) جعلی سمز ایکٹو کر کے فروخت کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار کرلیا گیا ‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمداقبال خان کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن سلیم خان نیازی کی زیر نگرانی اسپیشل ٹاسک ٹیم نے انچارج(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

سی ائی اے اور ایس ایچ اوتھانہ سمہ سٹہ کی سربراہی میں دن رات محنت کر کے جعلی سمز ایکٹو کر کے فروخت کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار کر کے مطلوب ملزمان محمد ابو بکر عثمان ،محمد عقیل اور محمد کاشف کوحراست میں لے لیا۔جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتار ی کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم کل5000/-روپے، مختلف سیلولر کمپنیوں کی 2000سے زائد ایکٹو اور نان ایکٹو سمز،تھمب سکیل250سے زائد،بائیومیٹرک ٹیب اور کمپیوٹر ٹریسنگ پیپر برآمد کر لئے۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ ہم نے نادرا کےCNIC وریفکیشن سسٹم تک رسائی حاصل کی ہوئی ہے۔شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے نادرا کا وریفکیشن سسٹم اوپن کرکے کسی بھی بندے کے انگوٹھے کا نشان سکین کر کے کمپیوٹر پر اوپن کر لیتے ہیں ۔اس طرح بائیومیٹرک سمز ایکٹیویشن ڈیواس کے ذریعے سمز ایکٹو کر کے فروخت کرتے ہیں اور یہ ایکٹو سمز منظم طریقے سے شمالی علاقہ جات اور ملک کے دیگر حصوں میں فروخت کرتے ہیں ۔ پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرلئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان نے انچارج سی ائی اے سٹاف محمد ابصار کی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اِسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔