حکمرانوں کے پاس خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں،میاں ایوب

حکمرانوں کے پاس خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا حشر کر کے رکھ دیا‘ ذخیرہ اندوزوں اور بلیک منی کے کاروبار اپنے عروج پر ہے پی ٹی آئی کے وہ وزراء جو عمران خان کیلئے نوبیل انعام کی قرار دادیں پیش کرنے جا رہے تھے‘ وہ یہ بتائیں کہ ایل پی جی کی قیمتیں کون بڑھا رہا ہے؟غریب عام کے پانی کے بلوں میں نت نئے ٹیکسوں کا اضافہ کون کر رہا ہے۔

؟ اگر نوبیل انعام لینا ہے‘ تو کسی عالمی ادارے کا نہیں‘ بلکہ اس ملک کے غریب عوام کے دل جیت کر ان کے دعا کیلئے اٹھے ہوئے ہاتھوں سے انعام لیجئے۔