نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی،پاکستان پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی ،ایسا بیان جاری کر دیا کہ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی،پاکستان پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی ...
 نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی،پاکستان پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی ،ایسا بیان جاری کر دیا کہ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل”ہم نیوز“ کے مطابق قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی سے جمہوریت اورپارلیمنٹ مضبوط ہوگی، اداروں کو انفرادی طور پر خود فیصلے کرنے چاہئیں۔دوسرطرف پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ ہے، سب کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب عدالت نے جب سزا دی تھی تب ہی اندازہ تھا کہ ہائیکورٹ ضمانت دے دی گی، سا بق وزیراعظم نواز شریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے، آج بھی مل گیا، کمزور انویسٹی گیشن کی وجہ سے ہمیشہ طاقتور بچ جاتا ہے،تفصیلی فیصلہ آنے گا تو پتہ چلے گا کن نکات پر ریلیف دیا گیا ہے؟۔

مزید : قومی